حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے 18 ستمبر سے منعقد ہونے والے ڈپلومہ ان یلیمنٹری ایجوکیشن (DEIEd) امتحان کے لیے کل ہال ٹکٹس اپ لوڈ کئے ہیں ۔ عہدیداروں کے مطابق ڈپلومہ ان یلیمنٹری ایجوکیشن کے سال دوم کے تھیوری امتحانات 18 تا 24 ستمبر منعقد ہوں گے جس کے اوقات صبح 9 تا 12 بجے دن ہوں گے ۔ اہل امیدواروں کے لیے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ bgse.telangane.gov.in پر دستیاب ہیں ۔۔