ڈپو منیجر کاغذ نگر کی معطلی کا مطالبہ

   

متوفی آر ٹی سی ڈرائیور محمد غوث کے ورثاء کو یونین قائدین کا پرسہ
کاغذ نگر ۔ ضلع آصف آباد کے کاغذ نگر کے ساکن آر ٹی سی بس ڈرائیور محمد غوث آصف آباد ڈپو میں سینئر اورایماندارڈرائیورکی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی تھی،لیکن کچھ دنوں سے محمد غوث کے علاوہ 6 دوسرے ڈرائیوروں کے ساتھ آصف آباد ڈپومینیجراوراسٹاف کارویہ ٹھیک نہیں تھااورڈیوٹی نہیں دی جا رہی تھی. ڈیوٹی نہ ملنے پرجملہ7 آر ٹی سی ڈرائیور کافی پریشان تھے،لگاتار6دنوں تک ڈیوٹی پر نہ لینے کی وجہ سے محمد غوث کودل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔اس سلسلے میں آج عادل آبادآرٹی سی ریجنل یونین صدرشنکر،سی پی آئی ڈسٹرکٹ سیکریٹری بی ستیہ نارائن،ڈپوسیکریٹری دیواکر،یونین قائد ایم ڈی کے پاشاہ کے ساتھ مل کر دل کا دورہ پڑنے پر انتقال ہونے والے محمد غوث ساکن کاغذ نگر کے مکان پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ بعد ازاں آر ٹی سی یونین ریجنل صدر شنکر نے محمد غوث کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ بننے والے آصف آباد ڈپومینیجراورآر ٹی سی سی آئی کوفوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ محمد غوث کے افراد خاندان میں ایک شخص کو نوکری، معاوضہ کے طور پر 20 لاکھ روپے ایکس گریشا دینے کا مطالبہ کیا گیا. اس کے علاوہ آئندہ آصف آباد ڈیو اسٹاف کی جانب سے مقامی ڈرائیوروں کو ڈیوٹی کے دوران زور زبردستی نہ کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیا گیا. اس موقع پر آر ٹی سی یونین قائدین بھی موجود تھے…