حیدرآباد11دسمبر(یواین آئی) ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش پون کلیان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیلور کے ملکارجن راؤ کو وجئے واڑہ پولیس نے گرفتارکرلیا جس نے پون کلیان کی پیشی کو فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ معلوم ہوا کہ بیوی سے علیحدگی اور مالی حالات اچھے نہ ہونے پر ملزم شراب کا عادی ہوگیا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ وہ کسی ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔اسی لئے اس نے یہ کال کیا۔