پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کیلئے جاری مہم کے درمیان کورونا کا بحران مزید گہرا ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز جہاں سابق وزیر اور بی جے پی قائد شاہنواز حسین کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی وہیں آج بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل مودی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ سشیل مودی نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ انہیں علاج کیلئے پٹنہ کے ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں۔
