ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا کی پلازما تھیراپی

   

نئی دہلی ۔ دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کورونا اور ڈینگو کا شکار ہیں اور انہیں دواخانہ میںشریک کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کورونا کے خلاف جدوجہد اور سرکاری اقدامات میں سیسوڈیا سرگرم رہے تھے ۔ انہیں کورونا پازیٹیو ہونے پر چہارشنبہ کو دواخانہ میںشریک کیا گیا تھا اور انہیں ڈینگو بھی لاحق ہوگیا ہے ۔ ایک خانگی دواخانہ میں ان کی پلازما تھیراپی کی گئی ہے ۔ پہلے انہیں سرکاری لوک نائک جئے پرکاش نارائن ہاسپٹل میںشریک کیا گیا تھا تاہم بعد میں خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں ان کی پلازما تھیراپی کی گئی ۔انہیں بخار کے ساتھ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی ۔