گلبرگہ 20دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): گورنر کرناٹک تھاور چند گھیلوت نے جو ریاستی ریڈ کراس تنظیم کے صدر بھی ہیںمنگل کے دن انھوںنے بنگلور میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ و صدر تنطیم ریڈ کراس ضلع گلبرگہ محترمہ فوزیہ ترنم کو ضلع گلبرگہ میں انڈین ریڈ کراس کی بہتر کار کردگی کے لئے ریڈکراس کے سالانہ جلسہ کے موقع پرانعام اول سے نوازا ۔ریڈ کراس کرناٹک برانچ کا یہ جلسہ گلاس ہائوز آف انڈئین ریڈ کراس راج بھون بنگلور میں منعقد کیا گیاتھا ۔ ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم کے ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر ضلع گلبرگہ میں انڈئین ریڈ کراس کے چیرمین وجئے کمار پاٹل ، ساونت گیراکی صدر ریاستی برانچ ،گلبرگہ ریڈ کرااس کے نائب صدر ارون کمار لویا سیکریٹری رویند رشبادی ِخازن بھاگیہ لکشمی، مسٹر اپا رائو اکھونی و دیگر شریک تھے۔