ضلع کلکٹر کا دورہ ، طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے اساتذہ کو ہدایت
نظام آباد :31؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج اچانک ڈچپلی منڈل کا دورہ کرتے ہوئے ضلع پریشد ہائی اسکول پریر کے وقت پہنچ کر پریر میں شرکت کی اور طلباء سے بات چیت کی ۔ ضلع کلکٹر گذشتہ ایک ہفتہ قبل ضلع کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا اور اس روز سے ہی اپنی کارکردگی کا آغا ز کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ ، طبی شعبہ میں دلچسپی دکھانا شروع کردیا تھا اتوار کے روز ہاسٹل کا معائنہ کیا تو آج پریر کے وقت میں سرکاری مدرسہ پہنچ کر اساتذہ اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اس موقع پر ضلع کلکٹر طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مدارس میں تربیت یافتہ تجربہ کار اساتذہ رہتے ہیں اور مدرس کی نوکری حاصل کرنا سیول سرویس سے بھی زیادہ محنت کرنا پڑتا ہے اور مسابقت سے گذرنا پڑتا ہے دلچسپی کے ساتھ پڑھنے کی صورت میں مستقبل میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اساتذہ سے خواہش کی کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں اور طلباء اپنی تعلیمی دور سے بہترین استفادہ کریں تاکہ اعلیٰ مقامات حاصل کرسکتے ہیں ۔نوی پیٹھ کے طلباء 10 کے منجملہ 10 نشانات حاصل کیا تھا اور ان طلباء کو 10 ہزار روپئے انعام بھی دیا گیا ۔ ڈچپلی ہائی اسکول کے طلباء بھی 10 کے منجمہ 10 نشانات حاصل کرنے کی صورت میں انعام دیا جائیگا۔ انہوں نے طلباء سے خواہش کی کہ موبائیل ، سنیما ، ٹی وی سے گریز کریں اور تعلیم پر دلچسپی دکھائیں ۔ میں بھی ایک سرکاری اسکول میں تلگو میڈیم سے تعلیم حاصل کیا ہوں اور یہاں کا اسکول میں بہترین ماحول ہے ۔ کھیل کود میں بھی حصہ لیں ۔ انہوں نے طلباء کو کھیل کود کا سامان کے علاوہ مائیک و دیگر اشیاء کو فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ 280 طلباء میں 100 طلباء غیر حاضر رہنے پر وجوہات دریافت کی اورہندی پنڈت بغیر رخصت کے غیر حاضر ہونے پر میمو جاری کرنے کی ہدایت دی اور وقت مقررہ پر حاضر رہنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے سرپنچ سے بھی بات چیت کرتے ہوئے 5 ؍ جنوری کے روز عطیات وصول کرنے کی سابق طلباء کے حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر تحصیلدار وینو گوپال گوڑ ، ایم پی ڈی او سریندر ، ہیڈ ماسٹر جناردھن ، سرپنچ رادھا بھی موجود تھے ۔