کوپن ہیگن۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے باعث ڈچ فٹبال لیگ کو منسوخ کردیا گیا۔1956 میں لیگ کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی ٹیم خطاب نہ جیت سکی۔ڈچ فٹبال لیگ کا آغاز 1956 میں ہوا لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی ٹیم خطاب نہ جیت سکی ہو۔ کورونا وائرس کے باعث پہلی مرتبہ لیگ کو منسوخ کرنا پڑا۔کیونکہ نیدرلینڈز کی حکومت نے یکم ستمبر تک میجر ایونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔لیگ میں آئی ایکس اور آز آلکمار فی کس 56 نشانات کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر تھیں لیکن لیگ انتظامیہ نے نہ ہی کسی کو فاتح قرار دیا اور نہ ہی کوئی ٹیم رواں سیزن میں ریلیگیٹ کی گئی تاہم آئی ایکس اور آز الکمار کی ٹیمیں یوئیفا چمپیئنز لیگ کے کوالیفائر راؤنڈ میں جگہ بناچکی ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے نیدر لینڈ میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ملک میں 4 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔