سلواکیہ ۔ ڈچ پولیس نے ملک میں منشیات تیار کرنے والی ایک بڑی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ ممکنہ طور پر نیدرلینڈز میں آج تک کی سب سی بڑی فیکٹری ہے، جس کا پولیس نے پتہ چلایا۔ ڈچ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنتھیٹک یا لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے نشہ آور مادوں کی ایک بہت بڑی خفیہ فیکٹری کو دریافت کر کے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس خفیہ لیبارٹری میں نشہ آور کیمیائی مادہ کرسٹل میتھ تیار کیا جاتا تھا۔ ڈچ پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سنتھیٹک ڈرگز تیار کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی یہ بڑی کارروائی اس لیے بھی اہم ہے کہ اپنی پیداوار کے اعتبار سے اسے اب تک قبضے میں لی گئی سب سے بڑی ڈرگ لیبارٹری قرار دیا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس لیبارٹری میں روزانہ کی بنیاد پر ایک سو کلوگرام کرسٹل میتھ ڈرگ تیار کی جاتی تھا۔ اتنی مقدار میں اس نشہ آور مادے کی بلیک مارکیٹ میں قیمت ایک ملین یورو بتائی جاتی ہے۔