ڈکار ریالی ،سعودی عرب اسپورٹس میں ایک اور کامیابی کا خواہاں

   

پیرس ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عربیہ رواں برس پہلی مرتبہ ڈکار ریالی کا انعقاد عمل میں لارہا ہے اور وہ عالمی سطح پر اپنی جو ساکھ بنانے کی کوشش میں مصروف ہے اس ضمن میں یہ ایک او ر ملٹی بلین ڈالرس کا اسپورٹس ایونٹ ہوگا۔ حالیہ دونوں میں سعودی عرب نے مختلف شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں کی ہیں جس کے ساتھ ہی اس نے کھیل کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کرتے ہوئے عالمی سطح پر خود کو منوانے کی کوشش کی ہے جبکہ اس کے پڑوسی ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر کو مختلف کھیلوں میں عالمی سطح کی شہرت حاصل ہے۔ دریں اثناء سعودی عرب ڈکار ریالی کے ذریعہ خود کو اسپورٹس کے شعبہ میں اور خاص کرکے خلیجی ممالک کے درمیان اپنی حکمرانی ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ 2019ء میں سعودی عربیہ نے پہلی مرتبہ ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلہ بھی منعقد کیا تھا جو کہ جوشوا اور اینڈی روئیز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ علاوہ ازیں فارمولا ای موٹر ریس بھی گذشتہ سال سعودی عرب میں منعقد ہونے والا ایک بڑا ایونٹ رہا جبکہ ٹینس کا نمائشی ٹورنمنٹ بھی سعودی کے نئے ابواب میں ایک اضافہ رہا۔ ڈسمبر میں کرسٹیانو رونالڈو بھی سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔