ریاض۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی کے صحرائی ٹریک پر جاری ڈکار ریلی کا تیسرا مرحلہ اسپینی ڈرائیور کارلس سائنز کے نام رہا ۔کچے راستوں پر پکی مہارتوں نے سب کے دل موہ لیے، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیک نے پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا۔ سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈکار ریلی کا تیسرا مرحلے کے مقابلوں میں 427 کلومیٹر طویل ٹریک کے بیابان راستوں پر ڈرائیورز نے خوب مہارتیں دکھائیں۔ دو مرتبہ کے چمپئن اسپینش ڈرائیورکارلس سائنز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ چارمنٹ اور پچپن سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔