حیدرآباد23 ستمبر ( سیاست نیوز) نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں ڈاکوؤں نے دہشت مچادی ۔ ڈکیتی کے مقصد سے آئی ڈاکوؤں کی ٹولی نے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں ایک ایس آئی شدید زخمی ہوگیا جو ڈکیتی کو ناکام بنانے کی کوشش کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکوؤں نے ایس آئی ڈنڈیگل پر کار کو چڑا دیا ، تاہم ایس آئی کرشماتی طور پر محفوظ رہا اور فلمی انداز میں کار کا تعاقب کرکے روک لیا گیا ۔ تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ڈاکو کار کو چھوڑ کر دولہ پلی فارسٹ علاقہ میں فرار ہوگئے ۔ پولیس نے کار سے ڈکیتی میں استعمال کی جانے والی اشیاء کٹر وغیرہ کو ضبط کرلیا اور کار کا پتہ چلا لیا ۔ تاہم یہ کار بھی سرقہ کی تھی جس کو الوال حدود سے سرقہ کیا گیا تھا ۔ اس ٹولی نے دو اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش کی تھی ۔ سائبر آباد پولیس نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ۔