ڈگری امیدواروں کیلئے سرکاری ملازمت

   

حکومت ہند کا گریجویٹ لیول اور تلنگانہ الکٹریسٹی محکمہ میں جائیدادیں
حیدرآباد ۔29 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ڈگری کامیاب امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں کیلئے ان دنوں دو اعلامیہ روزگار میں حکومت ہند کے اسٹاف سیلکشن کمیشن کے گریجویٹ لیول امتحان کے ذریعہ مرکز کے کئی محکمہ جات میں تین مرحلہ واری سطح پر انتخاب ہوگا اور ماہانہ یافت ایک لاکھ 40ہزار تک پے اسکیل رہے گی اور تلنگانہ حکومت کے الکٹریسٹی محکمہ میں سدرن پاؤر ڈسٹری بیوشن کمپنی میں جونیئر اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹرس کے 500 جائیدادوں پر تقرر ہوگا اور انتخاب ذریعہ مسابقتی امتحان رہے گا ۔ کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب بی اے ، بی کام ، بی ایس سی یا بی ای ، بی ٹیک امیدوار اپنے اسنادات کی زیراکس فوٹو ، آدھار کارڈ زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست ، روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 4 بجے تا 7بجے رجوع ہوکر استفادہ کریں ۔