حیدرآباد :۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائیر ایجوکیشن کے مطابق ریاست تلنگانہ میں تمام ڈگری اور انجینئرنگ کالجس امکان ہے کہ دیوالی ( 14 نومبر ) کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے ۔ کونسل کے چیرمین ٹی پاپی ریڈی نے کہا کہ اس کا انحصار ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال پر منحصر ہوگا ۔ اگر کیسیس کم رہیں گے تو ہم کالجس کو دیوالی کے بعد دوبارہ کھول دیں گے ۔ تاہم سائنس دانوں کی پیش قیاسی کے مطابق اگر اس تہوار کے سیزن کے بعد اس کی دوسری لہر شروع ہو تو ایسی صورت میں آن لائن کلاسیس جاری رہیں گی ۔ پاپی ریڈی نے کہا کہ ’ فی الوقت ریاست میں یونیورسٹیز کی جانب سے ڈگری سال دوم ، اور سوم کے علاوہ انجینئرنگ سال دوم ، سوم اور چہارم کے طلبہ کے لیے بھی ینڈ سمسٹر امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ تاہم فریشرس کے لیے تعلیمی سال ابھی شروع نہیں ہوا ہے ۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تجویز کے مطابق ہم نیا تعلیمی سال اس سال یکم دسمبر سے شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ تقریبا ایک سمسٹر چلا گیا ہے اس لیے ہم تعلیمی سال 2020-21 کے لیے دو کے بجائے ایک سنگل سمسٹر پر غور کررہے ہیں لیکن اس فیصلہ کو ابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے ۔ اس دوران تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن
(TSBIE)
اور ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ
(DSE)
دونوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسکولس اور جونیر کالجس کس طرح کام کرسکتے ہیں ۔ اس پر رپورٹس تیار کئے ہیں ۔ اسکولس اور جونیر کالجس کی امکان ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتہ سے دوبارہ کشادگی ہوگی ۔۔