حیدرآباد :۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر یا انٹرنس کامیاب امیدواروں کے لیے آخری تاریخ 10 ستمبر ہے اور ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، باٹنی ، زوالوجی ، کیمسٹری ، میاتھس میں داخلے کے لیے 10 ستمبر آخری تاریخ ہے اور ایم ایس سی ( سائیکالوجی ) کے لیے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ داخلے کے لیے ضروری اسنادات زیراکس آدھار کارڈ ، فوٹو کے ساتھ 4 بجے تا 7 بجے کے درمیان محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔