ڈگری سال اول طلبہ کو پروموٹ کرنے عثمانیہ یونیورسٹی کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈگری سال اول کے تمام طلبہ کو بغیر کسی امتحانات کے سال دوم میں پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں کورونا کے کسیسی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی سے ملحقہ تمام ڈگری کالجس کے مختلف کورسیس بی ایس سی، بی اے، بی کام میں زیر تعلم تمام طلبہ کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈگری سکنڈ ایر اور فائنل ایر کے امتحانات کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ عثمانیہ یونیورسٹی نے کہا کہ طلبہ کی صحت کو متاثر ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔