حیدرآباد ۔ /3 جولائی (سیاست نیوز) ماگما کے سی ایس آر اقدام ، ایم اسکالر کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے گریجویشن سطح پر ایک سو مستحق طلبہ کو اسکالر شپس فراہم کی جائیں گی ۔ ایسے طلبہ جن کی عمر 20 سال ہے ۔ XII کلاس کے امتحانات میں 80 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں اور ان کے والدین کی ماہانہ آمدنی 10 ہزار روپئے سے کم ہو اس اسکالر شپ کیلئے اہل ہیں ۔ کوشک سنہہ ہیڈ سی ایس آرماگما فن کارپ کے مطابق یہ اسکالر شپ تین سال کیلئے ہوگی ۔ طلبہ کے تعلیم مکمل کرنے تک ۔ اسکالر شپ کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے اوراس سے استفادہ کرنے والے طلبہ کی کلاس میں 75 فیصد حاضری اور کم از کم 55 فیصد نشانات حاصل کرنا اس اسکالر شپ کو جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے ۔
