ڈگری سیکنڈ ایئر میں سائبر سکیورٹی کورس متعارف

   

کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ سائبر واریر کے طور پر اُبھریں گے : سبیتا اندرا ریڈی

حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ سائبر جرائم کو روکنے اور اس کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے اعلیٰ تعلیم میں ’سائبر سکیورٹی‘ کے نام سے نیا کورس متعارف کیا جارہا ہے۔ مانصاحب ٹینک میں بورڈ آف ہائر ایجوکیشن کے دفتر میں انڈین اسکول آف بزنس (ISB) کی جانب سے تشخیص کے طریقوں پر تیار کردہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات لانے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر مؤثر عمل آوری کرکے جاریہ تعلیمی سال سے ڈگری سیکنڈ ایئر میں سائبر سکیورٹی کا نیا کورس متعارف کیا جارہا ہے جو جاریہ تعلیمی سال سے دستیاب ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 30 فیصد لوگ کسی نہ کسی شکل میں سائبر جرائم کا شکار ہوئے ہیں۔ جعلی سرٹیفکٹس کی روک تھام کیلئے اسٹوڈنٹ اکیڈیمک ویریفکیشن سسٹم متعارف کرایا گیا اور یہ کامیابی سے کام کررہا ہے۔ سائبر سکیورٹی کا کورس طلبہ کو سائبر واریر کے طور پر تیار کرے گا۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی جی سنجے کمار ہائر ایجوکیشن کونسل صدرنشین پروفیسر لمبادری سکریٹری محکمہ تعلیم وی کرونا و دیگر عہدیدار موجود تھے۔ سائبر سکیورٹی کورس کے ڈگری میں چار سمسٹرس بی اے، بی کام، بی ایس سی جیسے تمام کورسیس کے طلبہ کو یہ کورس مکمل کرنا ہوگا۔ اس کورس میں سائبر سکیورٹی، الیکٹرانک گورننس اور سائبر قوانین کی بنیادی باتیں، سائبر کرائم کا تعارف اور ڈیجیٹل فارنکس، سوشل نیٹ ورکس اینڈ سائبر سکیورٹی، ای کامرس اینڈ سائبر سکیورٹی ماڈیولس شامل ہیں۔ 100 مارکس پر مشتمل اس کورس کی تکمیل پر چار کریڈیٹس جاری کئے جائیں گے۔ پریکٹیکل کیلئے 30 اور تھیوری امتحانات کے 70 مارکس ہوں گے۔ ن