ڈگری و پی۔جی کے تمام طلبہ کی ٹیکہ اندازی مکمل کی جائے:کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

پداپلی ۔ضلع کے ڈگری و پی۔جی طالبعلموں کی اور کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی مکمل ٹیکہ اندازی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ تمام طلبا ء و طالبات کی صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، ہر طالبعلم کو ٹیکہ دیا جائے ، جاریہ سال داخلہ لینے والے نئے طالبعلموں کا بھی خیال رکھا جائے اور ساتھ ہی ساتھ تمام اساتذہ اور عملہ کی ٹیکہ اندازی کو یقینی بنایا جائے۔ ایسے طلباء جو ٹیکہ نہ لے رہے ہوں ان کی تفصیلات ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت کو روانہ کی جائے۔

بھینسہ میں آج برقی کی محدود سربراہی
بھینسہ ۔محکمہ برقی بھینسہ اے ای محمد عظیم الدین کے مطابق 9/ستمبر بروز جمعرات شہر کے مختلف محلوں جن میں مارک?ٹ گلی ،ڈی ایس پی دفتر ایریا ،پنجہ شاہ گلی ،گورنمنٹ جونیر کالج ایریا ،ٹیلیفون ایکسچینج ایریا ،مومنان گلی ،صدیق فنکشن ہال ایریا اور ڈیسنٹ فنکشن ہال ایریا میں برقی لائن درستگی کے کام انجام دی?ے جارہے ہیں جس کے پیش نظر مذکورہ علاقوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک برقی سربراہی مکمل طور پر منقطع رہے گی انھوں نے مذکورہ محلوں کی عوام سے اس ضمن میں محکمہ برقی کے عہدیداروں سے تعاون کی اپیل کی۔