21 جولائی تک درخواستوں کی وصولی ، ڈھائی لاکھ نشستیں مخلوعہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : دوست 2019 کی آخری اور قطعی کونسلنگ کے لیے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 17 تا 21 جولائی تک 400 روپئے ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کرالینے کی دوست کنوینر پروفیسر لمبادری نے ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر کے ڈگری کالجس میں 2,44,704 نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ انہوں نے انٹر اڈوانس سپلیمنٹری میں کامیاب ہونے والے امیدوار اور ساتھ ہی پہلے ہی کامیاب ہو کر دوست رجسٹریشن نہ کرانے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کراتے ہوئے ویب آپشن کا انتخاب کرلیں ۔ کنوینر دوست نے بتایا کہ 26 جولائی کو نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔۔