ڈگری کالجس کے گیسٹ لکچررس کی تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست کے ڈگری کالجس میں گیسٹ لکچررس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے لکچررس فورم کے صدر ڈاکٹر سی کشور صدر سکریٹری جی کرشنا کمار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد لکچررس کی تنخواہیں جاری کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے گذشتہ 8 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کئے گئے ۔ جس کی وجہ سے لکچررس معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی کے سی آر سے خواہش کی کہ وہ فوری اس جانب توجہ دیتے ہیوئے تنخواہوں کی اجرائی کے احکامات جاری کریں ۔ بصورت دیگر فورم ’’ پین ڈاؤن‘‘ احتجاج شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ وہ آج یہاں پریس کلب بشیر باغ میں خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سطح پر 132 سرکاری ڈگری کالجس میں 863 گیسٹ لکچررس خدمات انجام دیتے ہیں ۔ جنہیں سال گذشتہ ماہ اگست سے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں ۔