بھوپال۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی ڈگ وجئے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں،دوسریی جانب ان کی پارٹی میں دہشت گردی کے الزامات سے گھرے شخص کو رکن پارلیمنٹ بنادیاجاتا ہے ۔ سنگھ نے بغیر کسی کا نام لئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے لڑنے کی اپیل کررہے ہیں،لیکن کیا انہیں اس بات کا احساس ہے کہ ان کی پارٹی میں دہشت گردی کے الزامات ایک رکن پارلیمنٹ کی موجودگی ان کے اس عزم کی اخلاقیت کو کم کررہی ہے۔