ڈگ وجئے سنگھ کی آ کاش کے بہانے بی جے پی پر تنقید

   

بھوپال، 27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجئے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کے بہانے پوری پارٹی کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے آج آپ ٹویٹ میں کہا کہ آکاش وجے ورگیہ کہہ رہے ہیں، انہیں بی جے پی میں سکھایا جاتا ہے ، پہلے درخوست ، پھر اپیل اور پھر دنادن ۔ کیا اس سے واضح نہیں ہوتا کہ بی جے پی کو نہ قانون اور آئین پر یقین ہے ۔بی جے پی کے سیکریٹری جنرل کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اور پارٹی رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ نے گزشتہ روز میونسپل ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی تھی ۔