ڈگ وجئے سنگھ کی بڑی بہن کا انتقال

   

بھوپال۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کی بڑی بہن مسز للت کماری رشی کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے خراج عقیدت پیش کی ہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ کیلئے غم کی گھڑی میں ایشور سے صبر کی دعا کی۔
مسز رشی کا کل شام یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 81 سال کی تھیں. ان کی آخری رسم آج یہاں ادا کی جائے گی۔