ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف ایف آئی آف درج

,

   

Ferty9 Clinic

بھوپال،15 جون ( سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان سے وابستہ ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کر کے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کی شکایت کی بنیاد پر سابق وزیراعلی اور سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجے سنگھ کے خلاف پولیس کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر درج کرکے معاملہ کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس افسروں کے مطابق کرائم برانچ میں کل رات ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔چھیڑ خانی کر کے ویڈیو وائرل کرنے کے واقعہ میں ڈگ وجئے سنگھ اور 11 دیگر کو ملزم بنایا گیا ہے ۔اب اس معاملے کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے ۔ا کل رات سابق وزیر اوما شنکر گپتا اور وشواس سارنگ اور دیگر نے اپنی شکایت میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کانگریس لیڈر نے ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے مدھیہ پردیش حکومت اور چیف منسٹر کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔