ڈگ وجے اور سندھیا کی ملاقات متوقع

   

Ferty9 Clinic

گُنا، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور سابق مرکزیوزیر جیوترآدتیہ سندھیا کے درمیان مدھیہ پردیش کے گُنا میں پیر کے روز ملاقات کا امکان ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق دن کے وقت گیسٹ ہاؤس میں دونوں کی ملاقات کا امکان ہے ۔سیاست میں اس مجوزہ ملاقات کے کئی معنی اخذ کئے جارہے ہیں۔مسٹر سندھیا نے حال ہی میں کچھ معاملوں کے سلسلے میں کھل کر اپنی رائے ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹی کو ریاستی کانگریس حکومت پر تنقید کرنے کو مل گیا تھا۔