بھوپال : کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دگ وجے سنگھ کل سے ودیشا، ساگر اور دموہ اضلاع کے پانچ روزہ دورے پر ہوں گے ۔ اس دوران وہ کارکنوں سے براہ راست بات چیت کریں گے ۔ سنگھ کی جانب سے آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر سنگھ کل ودیشا ضلع کے شمش آباد اور کروائی اسمبلی حلقوں میں ضلع کانگریس ودیشا کی طرف سے منعقد کارکنوں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ اس کے بعد اگلے دن 11 اپریل کو ساگر ضلع کے بینا اور کھرئی اسمبلی حلقے ، 12 اپریل کو سورکھی اور ساگر اسمبلی حلقے ، 13 اپریل کو ناراوالی اور راہلی حلقے اور ضلع اور سٹی کانگریس ساگر کے زیر اہتمام کانگریس تنظیمی میٹنگوں میں شرکت کریں گے ۔ راجیہ سبھا ایم پی 14 اپریل کو دموہ ضلع کے ہاٹا اور پاتھریا اسمبلی حلقوں میں دموہ ڈسٹرکٹ کانگریس کے ذریعہ منعقدہ کانگریس تنظیمی میٹنگوں میں شرکت کریں گے ۔ ان 3 اضلاع کے 10 اسمبلی حلقوں میں کانگریس کے منڈل سیکٹر کے صدور اور ان اسمبلیوں کے تمام کارکنوں راست رابطہ قائم کریں گے ۔