بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی ڈگ وجے سنگھ نے آج ایک بار راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم پر تنقید کی۔مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ تب ساورکر و جناح تھے اب آر ایس ایس اور ایم آئی ایم ہے ۔ مودی ہے او ر اویسی ہے ۔ کیا تقسیم سے ملک کا فائد ہوا، یہ طاقتیں مذہبی جنون پھیلاکر ہندستان کو مضبوط کررہی ہیں یا کمزور کررہی ہیں۔ یہی ہمارے لئے سبق ہے اور سماج کی ان تقسیم کرنے والی طاقتوں سے ہمیں جدوجہد کرہی ہے ۔