ڈھاکہ : 19 اکٹوبر ( ایجنسیز ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے لیے 37 فائر فائٹنگ یونٹس نے کارروائی میں حصہ لیا جبکہ فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون فراہم کیا۔