ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تلنگانہ سرفہرست

   

ریاست کی 44 فیصد آبادی نے ڈیجیٹل لین دین کو ترجیح دی
حیدرآباد : /10 ستمبر (سیاست نیوز) ڈیجیٹل ادائیگیوں کے معاملے میں ریاست تلنگانہ کو ملک بھر میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں 44 فیصد آبادی ڈیجیٹل پے مینٹس کے ذریعہ لین دین کررہی ہے ۔ ملک بھر میں نقد رقم کی ادائیگیوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے گھٹاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ 2016 ء سے اس پر عمل آوری کا آغاز ہوگیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر اسمارٹ فونس کا چلن عام ہوگیا ہے ۔ ساتھ ہی ہائی اسپیڈ ڈاٹا دستیاب ہونے سے بھی ڈیجیٹل لین دین میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بڑی کرنسی کو منسوخ کرنے اور کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی ’’ کنٹکٹ لیس پے مینٹس ‘‘میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ 5 سال کے دوران ہوئے کاروبار ، لین دین کے علاوہ دوسرے امور پر جاری ہوئی فون پے پلس ۔ ہٹ آف دی پروگرس کی رپورٹس میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔ (یو پی آئی) کے ذریعہ جاریہ سال جولائی تک 324 کروڑ روپئے کی ادائگیاں ہوئی ہیںجو ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔ N