حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مودی حکومت کی جانب سے ہندوستان کو ٹکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ بنانے کے لیے ’ ڈیجیٹل انڈیا ‘ کا نعرہ دیا گیا ہے اور اس نعرے کے کچھ مثبت پہلو بتانے کے لیے حکومت نے جو کوشش کی ہے اس نے سرکاری خزانے پر مزید بوجھ بڑھا دیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ڈیجیٹل انڈیا نے مرکزی حکومت پر مالی سال 2018-19 میں 3,328 کروڑ کے مصارف برداشت کروائے ہیں ۔ الکٹرانک اینڈ آئی ٹی وزارت نے گذشتہ برس کی بہ نسبت اس سال زیادہ خزانہ خالی کیا ہے کیوں کہ گذشتہ سال ڈیجیٹل انڈیا کے پروگرامس پر جو رقم صرف کی گئی تھی وہ 2018-19 میں دگنی ہوگی اور اس سال وزارت نے 3328 کروڑ کے مصارف برداشت کئے ہیں ۔ 2015-16 میں مصارف 1452 ، 2016-17 میں 1,217.65 ، 2017-18 میں مصارف 1,407.19 کروڑ جب کہ 2018-19 میں یہ مصارف 3328.57 کروڑ روپئے ہوگئے ۔۔
