نلگنڈہ میں عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، سروے کے کاموں کا معائنہ اور مختلف ہدایتیں
نلگنڈہ۔ 4 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈیجیٹل خاندانی سروے ٹیم کو چاہئے کہ ہر گھر اور ہر خاندان کا احاطہ کریں اور سروے کا کام اپنے مقرر کردہ وقت میں ہی مْکمل کریں۔ ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے آج بلدیہ نلگنڈہ کے حدود میں واقع کیشوراج پلی میں سروے کا معائنہ کیا اور کہا کہ پائلٹ پراجکٹ کے تحت جاری کردہ اصولوں کے مطابق تمام خاندانی جانکاریوں کوحاصل کریں انہوں نے سروے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ فیملی ڈیجیٹل کارڈ سروے کے دوران ہر گھر اور ہر خاندان کا احاطہ کریں جو پائلٹ طریقہ سے کیا جا رہا ہے۔کل سے شروع ہوئے یہ فیملی ڈیجیٹل کارڈ پائلٹ سروے پروگرام کے تحت کیا جارہاہے انہوں نے نلگنڈہ میونسپل کے تحت کیسراج پلی ہیپی ہومز، وارڈ نمبر 4 میں معائنہ کیا۔ بلدیہ نلگنڈہ انچارج آر ڈی او سری دیوی اور میونسپل کمشنر مصائب احمد کی نگرانی میں فیملی ڈیجیٹل کارڈ سروے کیا جا رہا ہے۔ آج تک سروے کیے گئے خاندانوں کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے کہا کہ سروے بیس ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے اور سروے میں کسی بھی گھر کو کسی بھی حالت میں چھوڑا نہ جائے اور کسی خاندان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ اس دن کی تفصیلات کو اسی دن رجسٹریشن کا کام مکمل کرنے پر زور دیا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تصاویر تبدیل نہ کیے جائیں۔ نیز خاندانوں کی تفصیلات جمع کرنے کے دوران، نئے خاندانوں کی رجسٹریشن، شادی شدہ اور چھوٹ جانے والوں کی تفصیلات بھی درج کی جائیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ کام کو اسی دن مکمل کیا جائے اور کسی بھی صورت میں سروے کو مقررہ وقت تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے سروے ٹیم میں MPDO اور دیگر شامل تھے۔