ڈیجیٹل قرضوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل پبلک ٹیک پلیٹ فارم

   

نئی دہلی: ریزرو بینک انوویشن ہب کی طرف سے ایک ڈیجیٹل پبلک ٹیک پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے جس میں تمام قسم کے ڈیجیٹل قرضوں کے دائرہ کار کو بڑھایا جا رہا ہے ۔آج یہاں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی سے پیش رفت کے ساتھ ہندوستان نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے تصور کو اپنایا ہے جو فنٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو سہولت فراہم کرے گا۔ ادائیگی، کریڈٹ اور دیگر مالیاتی سرگرمیوں میں اختراعی حل تخلیق کرنے اور فراہم کرنے کی ترغیب دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کریڈٹ تقسیم کے لیے ، کریڈٹ اسیسمنٹ کے لیے درکار ڈیٹا مختلف اداروں جیسے مرکزی اور ریاستی حکومتوں، کھاتہ جمع کرنے والے بینک، کریڈٹ انفارمیشن کمپنیاں، ڈیجیٹل شناختی حکام وغیرہ کے پاس دستیاب ہے ۔ تاہم، وہ مختلف نظاموں میں ہیں، جس کی وجہ سے رکاوٹیں آتی ہیں اور اصول پر مبنی قرضوں کی بروقت فراہمی نہیں ہو پاتی ہے ۔