ڈیجیٹل میگا مارٹ سے 36 قیمتی موبائیل فونس کا سرقہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں واقع ریلائنس ڈیجیٹل میگا مارٹ سے ایک سارق نے 36 قیمتی موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا۔ ریلائنس شوروم کے منیجر اسماعیل نے پولیس گولکنڈہ سے اِس سلسلہ میں شکایت درج کروائی۔ بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل بعض نامعلوم افراد گاہک کے بھیس میں ریلائنس ڈیجیٹل مارٹ پہونچ کر سی سی ٹی وی کیمرے کے کنکشن منقطع کردیئے اور عقبی حصہ سے داخل ہوکر 12 لاکھ مالیتی قیمتی موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا ۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر گولکنڈہ پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور وہاں کا معائنہ کیا۔ اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔