ڈیجیٹل کارڈ سروے کا پرکاش گوڑ نے معائنہ کیا

   

شمس آباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے فیملی ڈیجیٹل سروے 3 تا 7 اکٹوبر ریاست بھر میں کیا جارہا ہے ۔ شمس آباد کے موضع چدتپرا میں منعقدہ سروے میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے معائنہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سروے کے دوران اپنے افراد خاندان کے تمام ارکان کے ناموں کا اندراج کرائے اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی تمام تفصیلات مکمل طور پر جمع کریں ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ اس ڈیجیٹل کارڈ سروے کے بعد ہر خاندان کو کارڈ دیا جائے گا جس سے وہ حکومت کی تمام اسکیمات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہوئے حکومت کی اسکیمات سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ اس موقع پر عہدیداروں کے ہمراہ سابق ضلع پریشد ممبر نیرٹی تنوی ، کے چندرا ریڈی ، نیرٹی راجو ، ڈی وجیامہ ، سابق منڈل پریشد صدر ، کرشنا گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔