ڈیجیٹل کرنسی لانے کی تیاری آر بی آئی ڈپٹی گورنر کا بیان

   

نئی دہلی : ڈیجیٹل کرنسی ہندوستان میں حقیقت بن سکتی ہے۔ آر بی آئی ڈپٹی گورنر ٹی روی شنکر نے اشارہ دیا ہیکہ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی کیلئے مرکزی بینک کام کررہا ہے۔ اسے مرحلہ وار منصوبہ کے تحت متعارف کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل مانیٹری اثاثہ لانے کی حکمت کا کام کیا جارہا ہے۔ موجودہ کرنسی کے مقالہ میں فرق یہی ہوگا کہ یہ ٹھوس شکل میں نہیں بلکہ ڈیجیٹل نوعیت کی ہوگی۔