ڈیجیٹل گرفتاری کے نام رقم لوٹنے والے سائبر دھوکہ باز گرفتار

   

حیدرآباد : /30 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے ڈیجیٹل گرفتاری کے کیس میں چار سائبر دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندیپ عرف الیکس اپنے دیگر ساتھیوں پانڈو ونیت راج ، جیت تروپتیا اور جی وشواناتھ نے خود کو سی بی آئی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے 71 سالہ معمر شخص کو 1.92 کروڑ کا دھوکہ دیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو چند افراد نے کال کیا جو خود کو سی بی آئی افسر ظاہر کر رہے تھے اور بتایا کہ اس کے خلاف اس کے آدھار کارڈ کے غلط استعمال کا کیس درج ہے۔ سائبر دھوکہ بازوں نے متاثرہ کو بتایا کہ اس کے آدھار کارڈ سے منسلک ایک بینک اکاؤنٹ غیر قانونی کاموں کے لیے کھولا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے فون پر جعلی FIR بھیجی تاکہ وہ یقین کر لے کہ وہ سی بی آئی کے لوگ ہیں۔ قانونی نتائج کے خوف سے، متاثرہ نے 7 سے 14 نومبر کے درمیان 1.92کروڑ مختلف بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جو دھوکہ بازوں نے کیس حل کرنے کے لیے مانگے تھے ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ پانڈو ونیتھ راج ،40 سالہ جی تروپتیا اور46 سالہ گونی وشواناتھم کو گرفتار کیا ہے ۔ ب