ڈیرہ سچاسودا سربراہ کی درخواست پیرول مسترد

   

چندی گڑھ ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے تین ہفتوں کی پیرول کیلئے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ رام رحیم سنگھ اپنی دو بھکتوں کی عصمت ریزی کے مقدمہ میں ضلع روہتک کی سوناٹ جیل میں قید ہے ۔ 52 سالہ ڈیرہ سربراہ کی ماں نصیب کور نے اپنی علالت کی بنیاد پر بیٹے کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔ لیکن سرسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی فراہم کردہ تفصیلات کی بنیاد پر یہ درخواست مسترد کردی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ درخواست پیرول مسترد کرنے کا بنیادی سبب نقص امن کا اندیشہ ہے ۔