تارن ترن (پنجاب)۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام)تین نامعلوم افراد نے مذہبی مقام ڈیرہ کے مضافاتی علاقوں سے ایک کروڑ روپئے لوٹ لئے ہیں۔ تارن ترن ضلع کی پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگجیت سنگھ والیہ نے کہا کہ اس لوٹ کے واقعہ کی اطلاع پولیس کو پیر کی رات ڈیرہ کے عقیدت مندوں نے دی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین نامعلوم افراد یہاں پہنچے اور انہوں نے کیشیئر روم میں داخل ہونے کے بعد رقم لے کر راہ فرار اختیار کی ۔