ڈیری، اگریکلچر اور فارما انڈسٹری میں کولڈ چین ٹیکنالوجی کی مقبولیت

   

ہائی ٹیک سٹی میں نمائش ، کمشنر ہارٹیکلچر وینکٹ رام ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ہارٹیکلچر وینکٹ رام ریڈی حکومت تلنگانہ نے ہائی ٹیک سٹی میں کولڈ چین انڈسٹریل ریفرجریٹر اینڈ ریفر ٹرانسپورٹیشن ایگزبشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وینکٹ رام ریڈی نے کولڈ چین ٹکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ ٹکنالوجی تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریفرجریٹیڈ ٹرانسپورٹ انڈسٹریل ریفرجریشن نے کولڈ چین کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ حالیہ نئی ٹیکنالوجی کے نتیجہ میں نہ صرف کاروبار بلکہ صنعتوں کو فروغ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فارما، ڈیری اور اگریکلچرل شعبہ میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے۔ وینکٹ رام ریڈی نے کہا کہ حکومت نئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ چندر شیکھر ڈائرکٹر ایم ایس ایم ای نے کہا کہ چھوٹی اور متوسط صنعتوں میں کولڈ چین نے اہم رول ادا کیا ہے۔ انہو ںنے چھوٹے کاروباریوں اور صنعتکاروں میں نئی ٹکنالوجی کے استعمال سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ روپیش سنگھ ڈائرکٹر لاجسٹکس حکومت تلنگانہ نے بھی مخاطب کیا۔ آنند کمار صدرنشین رِف کولڈ انڈیا اور سبرامنیم صدر اس موقع پر موجود تھے۔ ہائی ٹیک میں یہ نمائش 23 نومبر تک جاری رہے گی جہاں نئی ٹکنالوجی سے آراستہ اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ کولڈ اسٹوریج ریفرجریشن کی صنعت میں حالیہ تبدیلیوں کے سبب نمائش میں شرکاء کی کثیر تعداد شریک ہے۔