وجئے ڈیری کے بہتر نتائج، دودھ کے کاروبار سے وابستہ کسانوں کی امداد کا تیقن : امت ریڈی
نظام آباد: 31اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈیری صنعت پر منحصر کسانوں کی امداد کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹو فیڈریشن کے چیئرمین گتا امت ریڈی نظام آباد کے دورہ کے موقع پر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو، رکن اسمبلی بودھن مسٹر سدر شن ریڈی کے ہمراہ سارنگ پور وجے ڈیری کا دورہ کیا اور اس موقع پر عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی ۔مسٹر گتا امت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی ڈائری صنعت پر منحصر کسانوں کی مدد کرنے کی غرض سے 50 کروڑ روپے منظور کیا تھا اس اس کے ساتھ 10 کروڑ روپے ملا کر کسانوں کے سابقہ بقایا جات کو ادا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انداز کم فروختگی ہونے کی وجہ سے کسانوں کو بلوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔اس بات سے حکومت کو واقف کروانے پر اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا حکومت کی جانب سے ڈیری صنعت کے کسانوں کی مدد کے لیے منصوبہ بند ہے جس کی وجہ سے جیل،مندروں ، دواخانوں، آنگن واڑی مراکز میں وجے ڈیری کے دودھ کے استعمال کے لیے احکامات دیے گئے ہیں اور اس کے نتائج بھی حاصل ہو رہے ہیں اس کے باوجود بھی وجے ڈیری کی دودھ کی فروختگی میں مزید اضافہ پر زور دیا وجئے ڈیری کے دودھ میں کسی قسم کی ملاوٹ نہیں ہے لہذا ہر شخص کو اس دودھ کا استعمال کرنے پر زور دیا اور اس خصوص میں شعور بیداری کرنے کی بھی خواہش کی اور اس میں کسانوں اور ڈائری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اراکین کا تعاون ناگزیر قرار دیا وجے ڈیری یونٹ کے ذریعے ہر دن4.40 لاکھ لیٹر دودھ وصول ہو رہا ہے اور 3.20 لاکھ لیٹر دودھ فروخت ہو رہا ہے باقی دودھ ملک پاؤڈر، مسکا بنانے کے لیے چیتور کو روانہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادارے پر بوجھ عائد ہو رہا ہے ملک بھر میں کسی بھی مقام پر کسانوں کو دودھ پر جو قیمت دی جاتی ہے اس سے بھی زیادہ تلنگانہ کے ڈیری کسانوں کو دودھ کے حصول پر قیمت دی جا رہی ہے مہاراشٹرا میں دودھ فی لیٹر 23 روپے دیا جا رہا ہے تو تلنگانہ میں 39 روپئے فی لیٹر دودھ دیا جا رہا ہے مسٹر امت ریڈی نے کہاکہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹو لمیٹیڈ کی جانب سے کسانوں کے تحفظ اور ان کی مدد کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس بارے میں ڈیری کسانوں کے کوآپریٹیو سوسائٹی کے اراکین بھی غور کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر را جیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ ضلع میں 10 فیصد دودھ کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادارے کو نقصان ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ موضع ملکنور کسانوں نے متحدہ طور پر جدوجہد کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کر رہے ہیں لہذا ضلع کے ڈیری کسان بھی اس طرح کام کریں تو بہتر ہوگا وجے ڈیری کا دودھ شفاف ہے اور اس بارے میں عوام کو واقف کروانا نا گزیر ہے تاکہ فروختگی میں اضافہ ہو سکے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا رکن اسمبلی بودھن مسٹر سدرشن نے بھی وجے ڈیری کے دودھ کے استعمال پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈیری ڈیولپمنٹ کوآپریٹیو لمیٹیڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناگیشور راؤ کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔