ڈیزائینر اسٹوڈیو آتشزدگی سے جل کر خاکستر

   

حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ بنجارہ ہلز میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں ڈیزائنر اسٹوڈیو جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس کے بموجب سنگیتا ڈیزائنر اسٹوڈیو ڈریس میٹریل روبرو روڈ نمبر ایک تاج بنجارہ ہوٹل میں آج شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ کے بعد پنجہ گٹہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن وہاں پہنچ گئے اور اندرون چند گھنٹے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔