نئی دہلی، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیرون ملک خام تیل میں تیزی پر ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دوسرے دن بھی اضافہ ہوا۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہوکر 67.24 روپے فی لیٹر ہو گیا جو 12 ہفتے کی اعلیٰ ترین شرح ہے ۔ پٹرول کی قیمت 6 پیسے بڑھ کر 14 دسمبر کے بعد کی بلند ترین شرح 74.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں لندن کا برینٹ کروڈ آج 68ڈالر فی بیارل کے پار پہنچ گیا۔