ڈیزل و پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ سے اشیاء اور سفر مہنگے

   

Ferty9 Clinic

عوام بوجھ کا شکار ، مہنگائی سے جینا دوبھر ، غریب پریشان حال
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کی اصل وجہ ایندھن ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ دن بہ دن اضافہ ہورہی قیمتوں نے اب سماج کے ہر شعبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ شہر میں سفر اور زندگی دن بہ دن مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے ۔ اب شہر میں ٹیکسی کیاب اور موٹر سیکل سواری پر قیمتوں میں 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ آئے دن کیاب سرویس کے کرائے بدلتے رہتے ہیں ۔ کبھی سرچارج تو کبھی مصروف ترین اوقات کے نام پر شہریوں سے زائد رقم وصول کرنے والے ان سرویس کی جانب سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اولا ، اوبر و دیگر کیاب و بائیک سرویس کی جانب سے قیمتوں میں اصافہ شہریوں کے سفر کو مزید مشکل بناچکا ہے ۔ ہر دن ہزارہا بلکہ لاکھوں کی تعداد میں عوام کیاب بائیک اور فوڈ سپلائی سرویس سے مستفید ہوتے ہیں ۔ پسندیدہ کھانے ہوں یا پھر ضرورت کے لحاظ سے سفر کبھی تفریح ہو تو کبھی کاروباری ضروریات اکثر شہری کیاب سرویس کو اہمیت دیتے ہیں ۔ لیکن اب ان سرویس کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مزید مالی بوجھ عائد کردیا گیا ہے ۔ سنگل پیاسنجر کے لیے بائیک سرویس کا استعمال کرنے والوں کی مشکلات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں ۔ ہائی ٹیک سٹی میٹرو اسٹیشن سے کنڈاپور تک 21 تا 25 روپئے خرچ ہیں ۔ جانے والوں مسافرین کے لیے اب 35 روپئے سے زائد رقم ادا کرنی ہوگی ۔ سکندرآباد تا حبشی گوڑہ سابق میں 30 روپئے قیمت تھی جو اب 150 روپئے کردی گئی ۔ کیاب کے ذریعہ اپل تا بنجارہ ہلز 275 روپئے قیمت پر سفر ہوجاتا تھا لیکن اب اس کی قیمت 350 روپئے سے زیادہ ہوگئی ہے ۔۔ ع