ڈیزل پانچ پیسے سستا، پیٹرول کی قیمت مستحکم

   

نئی دہلی ،14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمتیں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل مسلسل دوسرے دن پانچ پیسہ سستا ہوا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت آج 71.94 روپے فی لیٹر رہی ۔ یہ 13 ستمبر 2019 کے بعد کی سب سے نچلی سطح پر ہے ۔ یہاں ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے کم ہوکر 64.77 روپے فی لیٹر رہی جو گزشتہ سال 5 جولائی کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے ۔