سوریاپیٹ۔ 24؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سوریاپیٹ پولیس نے ڈیزل چوری کرنے والے بین ریاستی چوروں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ضلع سوریاپیٹ راجندر پرساد آئی پی ایس نے ضلع پولیس دفتر میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں کیس کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔پولیس سوریاپیٹ نے ایل پورنایا، 40 سال، بی کرشنا نائک، 42 سال، کے شیٹی موشالیہ، 50 سال کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 5 لاریوں سے چوری کیا گیا 1500 لیٹر ڈیزل، AP26X7659 اور 1لاری hpmotor، ایک پائپ۔ ضبط کیا. 24 جنوری کو صبح 9 بجے کھمم چوراہے پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک لاری کو روک کر چیک کر رہے تھے، مذکورہ لاری ڈرائیور نے کوئی مناسب جواب دیے بغیر بھاگنے کی کوشش کی اور اس سے اور اس کے ساتھ لاری میں موجود دو دیگر افراد سے سختی سے پوچھنے پر بتایا کہ گزشتہ 4-5 دنوں سے انہوں نے سوریا پیٹ نیشنل ہائی وے کے کنارے کھڑی لاریوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈیزل چوری کیا۔ وہ اپنی لاری کے ساتھ لگی موٹر کی مدد سے چوری کرکے پرکاشم اور گنٹور ضلع کے اپنے علاقوں میں کسانوں کو ڈیزل بیچ کر پیسے کما رہے ہیں۔ ہم نے ان کے پاس سے AP26X7659 لاری برآمد کی، وہ ڈیزل جو انہوں نے گزشتہ چار، پانچ دنوں سے چوری کیا تھا۔ ایس پی نے بتایا کہ اس سے قبل 2016 میں انہوں نے اڈنکی، سنتامگلور، پڈوگورلہ اور کیتے پلی علاقوں میں اسی طرح کے جرائم کیے ہیں اور جیل گئے ہیں۔ایک دوسرے چوری کے مقدمہ کے متعلق بتایا کہ ایک نوجوان پی ادے 20 سالہ ساکن سوریاپیٹ جو کرکٹ سٹے بازی کا عادی ہے اور چوری کرتا ہے۔- 4 مقدمات میں 3 لاکھ 35 ہزار نقد اور 5 تولہ سونا ضبط کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی راجندر پرساد آئی پی ایس نے کہا کہ آپ نشے کے عادی ہو کر اپنا مستقبل برباد نہ کریں، اگر آپ جرائم کریں گے تو آپ کو کسی بھی وقت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر ں ڈی ایس پی ٹی ناگا بھوشنم، اسپیشل برانچ انسپکٹر سرینواس، سوریا پیٹ ٹاؤن سی آئی راج شیکھر، سوریا پیٹ ایس آئی کے کرانتی، شیخ یعقوب ودیگر موجود تھے۔