ڈیزل چوری کے الزام میں بہار میںایم آئی ایم ضلع صدر گرفتار

   

پٹنہ: بہار کے ارریہ میں پولیس نے جمعہ کو ڈیزل چوری کے الزام میں اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر رحمت علی کو نرپت گنج پولیس اسٹیشن کے تحت سون پور چکوروا گاؤں سے گرفتار کیا ۔ملزم ڈیزل چوری کرنے کیلئے منفرد طریقہ استعمال کر رہا تھا۔ وہ ہائی پریشر پمپ سے لیس خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ٹرک استعمال کر رہا تھا۔ وہ اپنا ٹرک دوسرے ٹرکوں کے ساتھ کھڑا کرتا تھا، پائپ ڈالتا تھا اور چند منٹوں میں ڈیزل نکالتا تھا۔ ٹرک رحمت کے بھائی قربان علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ دریں اثنا، رحمت نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کے خلاف ایک سیاسی سازش ہے ۔ رحمت ایک آٹو ڈرائیور تھا ۔ پہلے وہ پپو یادو کے ساتھ تھا ۔ بعد میں وہ مجلس میں شامل ہو کر ارریہ کا ضلع صدر بن گیا ۔