ڈیزل 20پیسے مہنگا ، پٹرول 19ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی مانگ میں آئی تیزی کے دباؤ کے باعث جمعہ کے روز 18 دنوں کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ، جبکہ 19 ویں دن بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گزشتہ 5 ستمبر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 15،15 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی تھی ۔ آج دہلی کے انڈین آئل پمپ پر پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ، ڈیزل 20 پیسے اضافے سے 88.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹراور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹر رہا۔