ڈیزیزا کے سونے کے تمغہ کے باعث ایتھوپیا

   

دوحہ ۔(قطر) /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو گھنٹے دس منٹ چالیس سیکنڈس میں مراتھن ورلڈ کپ جیت کر لیلیزا ڈیزیرا نے سونے کا تمغہ جیت کر ایتھوپیا کو 2001 کے بعد نمایاں مقام عطا کیا ۔ 29 سالہ ڈیزیزا کے ہاتھوں موزی نیٹ جریمیو (دو گھنٹے دس منٹ ، 51 سیکنڈس نے شکست کھاکر چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور کینیاء کی اموس کیپروٹو تیسرے مقام پر رہیں ۔ دو مرتبہ بوسٹن میراتھن جیتنے والے ڈیزیزا نے 2013 ء میں اپنے میڈل کو شہر کیلئے عطیہ دیدیا تھا کیونکہ شہر بم اندازی سے دہل گیا تھا ۔