نئی دہلی ،یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) دفاع کیلئے بجٹ میں معمولی اضافہ کرتے ہوئے نئے مالی سال کیلئے 3.37 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ گزشتہ مرتبہ 3.18 لاکھ کروڑ روپئے کا الاٹمنٹ ہوا تھا۔ ملٹری کی جدیدکاری کے دیرینہ کام کیلئے قابل لحاظ اضافے سے گریز کرتے ہوئے نرملا سیتارامن نے ڈیفنس کیلئے کچھ خاص اضافہ نہیں کیا۔ ریلوے کیلئے 70,000 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص ہوا ہے اور اصل سرمایہ پر مصارف میں 3 فیصد کا جزوی اضافہ کرتے ہوئے اسے 1.61 لاکھ کروڑ روپئے تجویز کیا گیا ہے۔